لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

انجن بوگیوں کو چھوڑ کر کئی کلو میٹر آگے نکل گیا


ویب ڈیسک February 12, 2026

سندھ میں گھوٹکی کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جاتے ہوئے ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں اور انجن بوگیوں کو چھوڑ کر کئی کلو میٹر آگے نکل گیا​۔

واقعہ محمد پور کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔ ٹرین کو بوگیوں کو الگ ہوئے 4 گھنٹے گزر گئے لیکن امدادی ٹیم نہ پہنچ سکی۔ 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین روانہ کی جائے گی اور مرمتی ٹیم کام کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں