لاہور میں فلائی اوور سے ایک خاتون گر کر جاں بحق

خاتون کی شناخت 58 سالہ نجمہ زوجہ اکرم کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک February 12, 2026

لاہور میں کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سے ایک خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو کالج روڈ اکبر فلائی اوور سے خاتون کے گرنے کی کال موصول ہوئی۔

ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں، ریسکیو حکام نے بتایا کہ چلتی موٹر سائیکل سے بیٹے کے پیچھے بیٹھی خاتون فلائی اوور سے گر گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا دوپٹہ بائیک ویل میں پھنس گیا تھا۔ حادثے میں خاتون جاں بحق ہوئیں۔

خاتون کی شناخت 58 سالہ نجمہ زوجہ اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں