ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری

دونوں ٹیمیں احمد آباد میں مدِ مقابل ہیں


ویب ڈیسک February 14, 2026
(تصویر: اے پی)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

احمدآباد میں شیڈول گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر کا نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

واضح رہے دونوں ٹیمیں اس میچ سے قبل دو، دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں کو ابھی تک کسی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز کھیلے گئے میچز میں آئرلینڈ نے عمان کو 93 رنز سے جبکہ انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

مقبول خبریں