کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں لاسی گوٹھ ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دوسرے ملزم عزیز کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔