کراچی، پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں نو عمر بچے سمیت 2 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


یاسین جبلپوری November 24, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پراسرار فائرنگ کے واقعات میں نوعمر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں بارہ دری کے قریب نامعلوم سمت سے ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر 13 سالہ احسان عباسی زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب صفورا چورنگی روڈ پر کرن اسپتال کے قریب پراسرار فائرنگ سے 20 سالہ محمد مبین زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی نوعیت اور فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔