عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت

لاہور ہائیکورٹ کے خط پر تینوں الیکشن ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے


آمنہ علی March 02, 2026

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 سے متعلق پنجاب کے 3 الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے خط پر تینوں الیکشن ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے، تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن ختم کیا گیا۔

تینوں ٹربیونلز کے مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کو منتقل کر دیے گئے۔

مقبول خبریں