غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کےلیے اقدامات اٹھائیں، نواز شریف کی وزیر اعظم سے گفتگو

شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک March 07, 2026

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے ملکی معیشت کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا میں تیل کی قیمت میں اضافہ بڑھنے کی وجہ سے قیمت بڑھانی پڑی، ہر ممکن ریلیف کی کوشش کررہے ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے۔

نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لئے جو بھی اقدامات اٹھاسکتے ہیں اٹھائے۔

مقبول خبریں