کراچی:
شہر قائد میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص سگنل کے قریب نصب پی ایم ٹی سے تار چوری کرنے کی نیت سے کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔