حکومت پنجاب کا فارنزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کے اضافے کا فیصلہ

پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا


ویب ڈیسک April 16, 2026

لاہور:

حکومت پنجاب نے فارنزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کے اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

بل گزشتہ روز اجلاس میں پیش کیا گیا، مسودہ قانون کے تحت پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025 میں ترامیم کی جائیں گی۔

بل کے متن کے مطابق ڈی جی ایگریکلچر و فوڈ اور چئیرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی کا ممبر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز کردہ ترامیم کی گزارش محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی، ترامیم سے دوسرے محکموں سے انفارمیشن لینے میں آسانی ہوگی۔ ترامیم سے اداروں کے درمیان ورکنگ مؤثر و بہتر ہو سکے گی۔

بل 2 ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔ بعد از کمیٹی رپورٹ بل ایوان سے منظور کروایا جائے گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔