وزیراعظم کی بلغاریہ کے پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر رومین رادیف کو مبارکباد

پاکستان نومنتخب بلغارین حکومت کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کا خواہاں ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 22, 2026

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے بلغاریہ میں حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر رومین رادیف کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ بلغاریہ میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر رومین رادیف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نومنتخب بلغارین حکومت کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔