راولپنڈی:
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم مقدمات کی سماعت کے دوران علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 11 ملزمان اور گواہوں کو طلب کرنے کے سمن جاری کر دیے۔ سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
اسی عدالت میں بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی، جہاں وکیل صفائی فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے بتایا گیا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں خصوصی سیکیورٹی ڈیوٹی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔