ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب، امریکا تلملا اُٹھا

یہ فیصلہ رکن ممالک کے اعتماد کا اظہار ہے، ایران


ویب ڈیسک April 28, 2026

ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی معاہدے کے نفاذ پر جاری کانفرنس میں ایران کو نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے اس پیشرفت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا انتخاب نامناسب ہے، کیونکہ واشنگٹن کو ایران کے جوہری پروگرام پر شدید خدشات موجود ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا کہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر کی پامالی کرنے والے ملک کو ایسے فورم پر قیادت نہیں سونپی جانی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی وفد نے انتخاب کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ رکن ممالک کے اعتماد کا اظہار ہے اور ایران عالمی معاہدوں کے تحت اپنے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے باوجود مذاکراتی عمل جاری رہے گا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کانفرنس کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔