پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 41، محمد حارث 35، ایرون ہارڈی 20، مائیکل بریسویل 2، عبدالصمد 0 اور فرحان یوسف 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
خرم شہزاد اور افتخار احمد بالترتیب 4 اور 3 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔