سرائے مغل، گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم فرار

مقتولہ کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی، پولیس


ویب ڈیسک May 01, 2026

سرائے مغل:

نواحی علاقے سندھو چک 51 میں گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے اور واقعہ کے روز بھی تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر 30 بور پستول سے فائر کیا گولی خاتون کے سر کے دائیں جانب لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔