اسلام آباد: شاہراہ دستورپر کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کا کنٹرول پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حاصل کرلیا

شاہراہ دستورپر قائم کانسٹی ٹیشون ون بلڈنگ کے حوالے گزشتہ روزاسلام آبادہا ئیکورٹ نے فیصلہ جاری کیا تھا


ویب ڈیسک May 01, 2026

اسلام آباد میں شاہراہ دستورپر کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کا کنٹرول پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حاصل کرلیا۔

پولیس کی ٹیمیں عمارت کے داخلی راستوں پر تعینات کردی گئیں، اسلام آباد:پولیس نے رہائشیوں کو رات 12تک اپارٹمنٹس خالی کرنے کا حکم دیا۔

متعدد فلیٹس خالی کردیئے گئے،چند فلیٹس کے رہائشی سامان منتقل کررہے ہیں، شاہراہ دستورپر قائم کانسٹی ٹیشون ون بلڈنگ کے حوالے گزشتہ روزاسلام آبادہا ئیکورٹ نے فیصلہ جاری کیا تھا۔

رہائشی نے کہا کہ مسئلہ سی ڈی اے اور بلڈرکمپنی کاہے،ان سے پوچھاجائے، بلڈنگ کا نقشہ اوردیگردستاویزات سی ڈی اے نے پاس کیے، سی ڈی اے کی جانب سے این او سی کے بعد ہی اپارٹمنٹ خریدے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیرِ قانون و وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور کامرس سیکریٹری اس کمیٹی کے ارکان ہونگے۔

کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں پورے معاملے کا جائزہ لے کرے ایک جامع رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی.اس دوران اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا اور کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی۔

وزیراعظم کے اس معاملے پر حتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی ہدایات جاری کی ہیں۔