کراچی : موچکو میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

پلاٹنگ کا کام جاری تھا اور ایک پلاٹ پر تقریباً 100 فٹ لمبی اور 16 فٹ اونچی دیوار تعمیر کی جا رہی تھی


ویب ڈیسک May 01, 2026

کراچی کے علاقے موچکو میں واقع کچیلا گوٹھ میں دیوار گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق وہاں پلاٹنگ کا کام جاری تھا اور ایک پلاٹ پر تقریباً 100 فٹ لمبی اور 16 فٹ اونچی دیوار تعمیر کی جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، جس کے باعث دیوار اچانک گر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 سے 8 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والا شخص مستری تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔