معرکہ حق کے ہیروز محمد عمران اور شفیق الرحمان کی داستان

زبردست کارکردگی پر نائب صوبیدار محمد عمران کو  تمغہ بسالت سے نوازا گیا


ویب ڈیسک May 02, 2026

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والوں نے اپنے تاثرات پیش کیے ہیں۔

نائب صوبیدار محمد عمران نے بتایا کہ وہ معرکہ حق کے دوران زیرو لائن پر پوسٹ کمانڈر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، انہوں نے تہیہ کیا کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری زبردست فائرنگ سے دشمن کا برا حال ہوگیا، دشمن کا مورال گر گیا اور اسے جوابی فائر کرنے کی بھی ہمت نہ رہی۔

محمد عمران نے بتایا کہ اس دوران دشمن کے آرٹلری فائر سے میں زخمی ہو گیا، میں اس قدر پرجوش تھا کہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ کوئی زخم لگا ہے، میرے ساتھی نے مجھے زخم کا بتایا اور مرہم لگایا۔

معرکہ حق میں زبردست کارکردگی پر نائب صوبیدار محمد عمران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

معرکہ حق کے دوران جذبہ خدمت سے سرشار سماجی کارکن میر شفیق الرحمان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےمعرکہ حق کے دوران فرنٹ لائن ریسکیو ٹیم کے طور پر خدمت سرانجام دیں۔

شفیق الرحمان نے بتایا کہ وہ بھارتی گولہ باری کے دوران سول آبادی کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کا کام کرتے رہے، لوگوں کو کمیونٹی بنکرز میں منتقل کرنے ساتھ خوراک، پانی کا انتظام بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر ہر مشکل میں خدمت خلق کے لیے حاضر ہوں۔