کراچی:
شہر قائد میں بلدیہ اسپارکو روڈ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ اسپارکو روڈ ٹی سی ایف اسکول والی گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ محمد عادل ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔