پاکستان نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے۔
پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کراسکیں گی جو سات مئی کو ہی کھول دی جائیں گی۔ مئی کیلئے پہلے ایل این جی کارگوکی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لئے ہوگی۔