ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

چاروں بیٹے اور ماں صحت مند ہیں جبکہ بیٹی وینٹی لیٹر پر ہے، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک May 06, 2026
فوٹو فائل

راولپنڈی:

ہولی فیملی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش کا منفرد واقعہ پیش آیا جس میں 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومولود بچی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہارون اینڈ مسسز ہارون بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چاروں بیٹے اور ماں صحت مند ہیں جبکہ بیٹی وینٹی لیٹر پر ہے، بچوں کو 72 گھنٹوں کے لیے نرسری میں منتقل کر دیا گیا۔