کراچی: ایف آئی اے نے نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کا جال بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی سی کراچی کی ہدایت پر کی گئی کارروائی میں صدر کے علاقے میں پاسپورٹ آفس روڈ، الیکشن کمیشن کے قریب بس نمبر BTA-079 سے نان کسٹم اشیاء کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔
کارروائی کے دوران ملزم بشیر احمد ولد جان محمد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں سولر انورٹرز، کپڑا، صابن اور موٹر بائیک چینز کی بھاری مقدار شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ملزم کو برآمد شدہ سامان سمیت سی سی سی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔