پاک ترکیہ عدالتی تعاون معاہدے کے تحت اہم پیشرفت، پاکستانی وفد کا استنبول کا دورہ

وفد نے کیس مینجمنٹ سسٹمز اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا


ویب ڈیسک May 06, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاک ترکیہ عدالتی تعاون کے معاہدے کے تحت اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستانی جوڈیشل وفد نے ترکیہ کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر، گلگت بلتستان کے چیف جسٹس علی بیگ اور ضلعی عدلیہ کے ججز شامل تھے۔

دورے کے دوران پاکستانی ججز نے استنبول میں ترکیہ کی آئینی عدالت کے حکام سے ملاقاتیں کیں، جہاں جدید عدالتی نظام اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

وفد نے کیس مینجمنٹ سسٹمز اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا اور عدالتی امور میں ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان کے عدالتی نظام کو مزید جدید اور مؤثر بنانا ہے۔