کراچی:
حب ندی میں مچھلی کا شکار کرنے جانے والا لیاری کا نوجوان ڈوب کر جاں بحق جبکہ اسکے دوست کو نیم بہوشی حالت میں نکال لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حب سٹی کے علاقے حب ندی مشرق بائی پاس نزد سلمان شاہ درگارہ کے قریب ندی میں 2 نوجوان ڈوب گئے۔
اس اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے غوطہ خور کو طلب کرلیا جنھوں نے سخت جدوجہد کے بعد 24 سالہ سراج کو نیم بہوشی حالت میں نکال کر حب اسپتال منتقل کیا جبکہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 25 سالہ زوہیب کی لاش نکال لی۔
اس حوالے سے ایدھی کے رضا کار وقار نے بتایا کہ دونوں نوجوان لیاری کے علاقے کلری سے فیملی کے ہمراہ آئے مچھلی کے شکار پر آئے ہوئے تھے۔
مشرقی ندی کے قریب زیادہ تر پہلے کرش پلانٹ تھے اس ہی مقام پر دونوں نوجوان مچھلی پکڑنے گئے جو کہ انتہائی خطرناک مقام ہے تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔