ممبر سندھ ارسا محمد احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفی

وفاقی حکومت نے شفقت حسین واڈو کو نیا ممبر سندھ ارسا تعینات کر دیا


ویب ڈیسک May 12, 2026

ممبر سندھ ارسا محمد احسان الحق لغاری نے عہدے سے استعفا دے دیا۔

وفاقی حکومت نے محمد احسان الحق لغاری کا بطور ممبر سندھ ارسا استعفا منظور کر لیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 مئی 2026 سے ہوگا، وفاقی حکومت نے شفقت حسین واڈو کو نیا ممبر سندھ ارسا تعینات کر دیا۔