معروف یوٹیوبر ساحل عدیم گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
ساحل عدیم نے عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مختلف مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ساحل عدیم کے خلاف کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں لسانی منافرت پھیلانے کے مقدمات درج ہیں۔
جسٹس اعظم خان نے ساحل عدیم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ساحل عدیم کو بیس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔
خیال رہے کہ ساحل عدیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکثر مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں اور انکی ویڈیوز نوجوانوں میں خاصی مقبول ہوتی ہیں۔