ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقع مزید مستحکم ہونے لگے۔
پاکستان میں مربوط اقتصادی حکمتِ عملی اور مؤثر عملدرآمد کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
چیلنج گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ابھرتے مواقع اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلۂ خیال کیلئے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، چیلنج گروپ بیلجیم میں مقیم لاجسٹکس اور فضائی کارگو پر مشتمل بین الاقوامی کمپنی ہے۔
ملاقات میں چیلنج گروپ نے ایس آئی ایف سی کو لاجسٹکس، تجارتی روابط، انفراسٹرکچر ترقی اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
وفد کو پاکستان میں تیز رفتار سہولت کاری، پالیسی ہم آہنگی اور اقتصادی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ایس آئی ایف سی عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معاشی مواقع سے جوڑنے اور سرمایہ کاری منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو ماڈل بین الاقوامی سرمایہ کاری کو عملی شراکت داری اور معاشی مواقع میں تبدیل کرنے کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔