ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ آج دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ تبریز ایئرپورٹ پر پروازوں کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے ملک بھر کے تقریباً 20 دیگر ہوائی اڈے پہلے ہی اپنی سرگرمیاں بحال کر چکے ہیں، جبکہ تبریز ایئرپورٹ بھی آج سے دوبارہ فعال ہو گیا۔
ایران کی سول ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان کے مطابق تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈا حالیہ جنگ کے دوران متاثر ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کے مقامی میڈیا نے گزشتہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ تبریز پر حملوں کے دوران اس ہوائی اڈے کا رن وے اور کنٹرول ٹاور متاثر ہوا تھا۔