ایشین گیمز: چار ریسلرز پاکستان کی نمائندگی کریں گے

عنایت اللہ 74 کلوگرام، محمد عبداللہ 65 کلوگرام، نعمان ذکا 86 کلوگرام اور محمد گلزار 97 کلوگرام کیٹگری میں شرکت کریں گے


ویب ڈیسک June 09, 2026

رواں برس جاپان میں شیڈول ایشین گیمز میں چار ریسلرز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ناگویا میں ہونے والے گیمز میں پاکستان کی جنب سے عنایت اللہ 74  کلوگرام، محمد عبداللہ 65 کلو  گرام، نعمان ذکا 86 کلو گرام اور محمد  گلزار 97 کلو گرام کیٹگری میں شرکت کریں گے۔

ایشین گیمز میں پاکستان ویمن اور مینز کرکٹ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی ۔ہاکی ٹیم بھی ان گیمز کا حصہ ہوگی،پاکستان کے دو سو رکنی دستے کی شرکت متوقع  ہے۔

فیڈریشنز کو 10 جون تک حتمی سکواڈ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔