مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کا ایک بار پھر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار

مقبوضہ کشمیر سے شہریوں کے مسلسل پیغامات پاکستان کے ساتھ ان کی لازوال وابستگی کا اظہار ہیں


ویب ڈیسک June 11, 2026

بھارتی مظالم اور سخت پابندیاں بھی مقبوضہ وادی کے شہریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکیں۔

مقبوضہ کشمیر سے شہریوں کے مسلسل پیغامات پاکستان کے ساتھ ان کی لازوال وابستگی کا اظہار ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک غیور کشمیری بھارتی جھنڈوں کے حصار میں پاکستانی قومی نغموں کے ذریعے واضح پیغام دے رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے شہری کی یہ ویڈیو ان شرپسند عناصر کے لیے بھی کھلا پیغام ہے جو آزاد کشمیر کے امن کو داؤ پر لگانے کی سازش میں ملوث ہیں۔

سوشل میڈیا پر کشمیری شہری کی وائرل ویڈیو نے ثابت کر دیا کہ کشمیریوں کی واحد پہچان پاکستان ہے۔