بیٹی کی پیدائش کے خلاف شوہر کا بیوی پر تشدد، 8 ماہ کا حمل ضائع

خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کی


ویب ڈیسک June 11, 2026

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شوہر کے تشدد کیوجہ سے خاتون کا 8 ماہ کا حمل ضائع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی قبل از پیدائش موت کی تصدیق کی جبکہ خاتون کا علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون 2 بیٹیوں کو جنم دے چکی تھیں جبکہ ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ تیسرا حمل بھی بیٹی ہے جس پر شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارت میں خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید افسوس کرتے ہیں مذمت کی اور خاتون کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔