تہران:
ایران کے ساحلی علاقے سیریک کے قریب اور اہم بندرگاہی شہر بندر عباس میں دھماکوں جیسی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں.
ایرانی میڈیا کے مطابق سیریک کے قریب اچانک زور دار آوازیں سنائی دیں جبکہ بندر عباس میں بھی دو الگ الگ دھماکوں کی آوازوں کی اطلاع دی گئی ہے۔
تاہم تاحال حکام کی جانب سے ان واقعات کی نوعیت اور وجوہات واضح نہیں کی جا سکیں۔
دوسری جانب بعض ایرانی خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر عباس کے قریب ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ ٹینکر کو روک دیا ہے۔
حکام کے مطابق اس حساس آبی راستے سے گزرنے کے لیے پیشگی اجازت اور رابطہ ضروری ہوتا ہے۔
ایرانی حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔