ہرات کی سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں کو روکنے کی ہر خوفناک کوشش کیخلاف تحریک آن لائن مہم کی صورت میں سامنے آئی ہے۔
افغان جریدہ هشت صبح کے مطابق افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے شہریوں نے ایک زبردست آن لائن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔
افغان طالبان نے ڈریس کوڈ کیخلاف ورزی پر درجنوں خواتین کو قید خانے بھیج دیا ہے۔ طالبان کے اس اقدام کے خلاف ہرات کی خواتین کی حمایت میں لاکھوں ملکی اور بین الاقوامی لوگ مہم میں شامل ہوئے ہیں۔
افغان طالبان نے ہرات کی عورتوں کی حمایت میں آواز اٹھانے والوں پر کارروائی شروع کر دی۔
اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں نے افغان خواتین پر طالبان کے جبر کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔