سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں


ویب ڈیسک June 12, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ نے آج پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بتادیا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ ہوگا، گریڈ ایک کے ملازمین میں زیادہ اضافہ ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ کریڈ سترہ سے بائیس تک کے ملازمین میں کم اضافہ ہوگا جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 7 سے 10 فیصد اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادی گئیں جب کہ بجٹ کچھ دیر بعد پیش کیا جائے گا۔