نائجیرین صدر کا 13 ہزار دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پچھلے سال نومبر میں حکومت نے اغوا اور تشدد کی لہر سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک June 12, 2026

نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال نائجیریا میں 13,000 سے زیادہ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے شمالی حصوں میں جہادی گروپوں اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ کزکشیدگی جاری ہے جس میں اغوا کی وارداتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔

صدر نے ٹیلی ویژن تقریر پر دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال سے اب تک 13 ہزار دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

پچھلے سال نومبر میں انہوں نے اغوا اور تشدد کی لہر سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2009 میں شدت پسند گروپ بوکو حرام کی جانب سے شورش شروع ہونے کے بعد سے اب تک دسیوں ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔