لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکا، 2 بچیاں جاں بحق، 8 افراد زخمی

امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی


ویب ڈیسک June 12, 2026
فوٹو: فائل

ڈی آئی خان:

لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے میں 2 بچیاں جاں بحق  اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 بچیاں جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، شواہد اکٹھے کیے اور موقع پر موجود افراد سے بیانات لینے کے علاوہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور وجوہات کے تعین کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔