فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی میکسیکو کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی شاندار افتتاحی تقریب نے شائقین کے دل جیت لیے۔
ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا کے میچ سے قبل ہونے والی اس تقریب میں مختلف نامور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔
اس موقع پر ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتحی اور ایلیانا سمیت متعدد فنکاروں نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران ٹورنٹو کا اسٹیڈیم کینیڈا کے روایتی سرخ اور سفید رنگوں میں ڈھل گیا جس سے پورا ماحول جشن کا منظر پیش کرنے لگا۔
دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جبکہ دوسرے میچ میں صبح 6 بجے امریکا اور پیراگوئے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میکسیکو میں بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جہاں شکیرا اور برنا بوائے کی شاندار پرفارمنس نے دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔