ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر

اس فیصلے کے بعد انکی تدفین محرم کے دوسرے عشرے میں کیے جانے کا امکان ہے


ویب ڈیسک June 13, 2026

تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کو جولائی تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر تدفین کی تقریب جون کے آخر یا جولائی کے ابتدائی دنوں میں منعقد کی جائے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد آخری رسومات محرم کے دوسرے عشرے میں، یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم الحرام کے آغاز پر کی جائے گی۔