ندا یاسر ایک بار پھر متنازع بیان دے کر تنقید کی زد میں آگئیں

ندا یاسر نے پرانی اور نئی نسل کے رویوں، عادات اور طرزِ زندگی کا موازنہ کرتے ہوئے مختلف نکات پر بات کی


ویب ڈیسک June 13, 2026

پاکستانی ٹی وی کی معروف میزبان ندا یاسر ایک بار پھر متنازع بیان دے کر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں ندا یاسر نے ’ملینیئلز بمقابلہ جنریشن زی‘ کے موضوع پر گفتگو کی جس دوران انہوں نے خود کو ملینیئل نسل کا نمائندہ قرار دیا۔

پروگرام میں شریک اداکارہ اور میزبان امبر خان نے بھی متعدد بار ندا یاسر کو ملینیئل کہہ کر مخاطب کیا۔

شو میں ندا یاسر نے پرانی اور نئی نسل کے رویوں، عادات اور طرزِ زندگی کا موازنہ کرتے ہوئے مختلف نکات پر بات کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم پروگرام نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں میزبانوں کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ملینیئل نسل میں 1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد شامل ہوتے ہیں، جبکہ ندا یاسر اور امبر خان اس عمر کے زمرے میں نہیں آتیں بلکہ ان کا تعلق غالباً جنریشن ایکس سے ہے۔

کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ شو کرنے سے قبل موضوع پر مکمل تحقیق کرنی چاہیے تھی۔

بعض افراد نے یہ بھی لکھا کہ جن فنکاروں کو پروگرام میں ملینیئل قرار دیا گیا ان میں سے اکثر درحقیقت اس نسل سے تعلق ہی نہیں رکھتے۔