کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد شہر میں سامنے آنے والے میں مجموعی کیسز کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
نیپا میں قائم سندھ انفیکشس ڈیزیز ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر ذرائع کے مطابق گلستانِ جوہر کے رہائشی 40 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
متاثرہ مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی کوئی بیرونِ ملک سفر کی ہسٹری نہیں ہے جبکہ اس کے نمونوں کے پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں اب تک ایم پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی بھر میں ایم پاکس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔