دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس کا بڑا قدم!

بین اسٹوکس کو لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم کرفیو ضوابط کی خلاف ورزی پر دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 13, 2026

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد ڈرہم کے ساتھ ٹریننگ شروع کر دی۔

انگلینڈ کے کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر کو گزشتہ ہفتے لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم کرفیو ضوابط کی خلاف ورزی پر دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بدھ سے اوول کے میدان میں شروع ہوگا۔ تاہم، بین اسٹوکس پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس اور ان کے ساتھی کھلاڑی گَس ایٹکنسن پیر کی علی الصبح لندن کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں ان کا سامنا سیراسنز کے ایک رگبی کھلاڑی سے ہوا۔

اس واقعے کے بعد گَس اٹکنسن کو بھی ٹیم سے عارضی طور پر الگ کر دیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔