چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی


ویب ڈیسک June 14, 2026

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور ٹریفک مینجمنٹ، انفورسمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک ڈسپلن کا فروغ، بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

ان کاکہناتھا کہ لین وائلیشن، ون وے کی خلاف ورزی، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، سیٹ بیلٹ کی پابندی، غیر نمونہ و غیر قانونی نمبر پلیٹس، کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف سخت اور مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔تمام زونل افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر اور جانچی جائے گی۔

کائنات اظہر خان نے مزید کہا کہ ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر، محفوظ اور شہری دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔