راولپنڈی میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او کا نوٹس

مقتولین باپ بیٹا ہیں جن کی شناخت شہزاد شاہ اور مصطفی شاہ کے ناموں سے ہوئی


ویب ڈیسک June 14, 2026

راولپنڈی میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لے لیا ہے۔ 

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو موقعہ پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن راجہ ناصر علی خان نے گزشتہ رات جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ ایس ایچ او نصیر آباد کو شواہد کے حصول اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

مقتولین باپ بیٹا ہیں جن کی شناخت شہزاد شاہ اور مصطفی شاہ کے ناموں سے ہوئی، واقعہ میں دو راہگیر خواتین بھی معمولی زخمی ہوئیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ اراضی کے تنازعہ کے باعث پیش آیا، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن راجہ ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔