سیالکوٹ کے کاریگروں کی مہارت عالمی فٹبال میلے کا حصہ بن گئی،اسحاق ڈار

پاکستان عالمی مقابلے میں شریک ٹیموں میں شامل نہیں، تاہم پاکستان کا ایک حصہ ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول میں موجود ہوگا


ویب ڈیسک June 14, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس"پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ورلڈ کپ کے تمام میچوں میں استعمال ہونے والی سرکاری میچ بال "ایڈیڈاس ٹرائونڈا"(ADIDAS TRIONDA) سیالکوٹ میں پاکستانی کاریگروں کی مہارت، نفاست اور اعلیٰ دستکاری سے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اس عالمی مقابلے میں شریک ٹیموں میں شامل نہیں، تاہم پاکستان کا ایک حصہ ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول میں موجود ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے پاکستانی ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی محنت اور مہارت پاکستان کو عالمی سطح پر شناخت اور عزت دلا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو اپنے محنتی اور باصلاحیت کارکنوں پر فخر ہے۔