ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم سےعدم انٹیگریشن پر سخت سزاؤں کی تجویز

ایف بی آر سے ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے


ویب ڈیسک June 14, 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم سے عدم انٹیگریشن پر بھاری جرمانے سخت سزائیں دی جائیں گی، فنانس بل 2026کے زریعے ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم کی تجاویزدی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق فنانس بل میں  ایف بی آر سے ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اورمسلسل خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 50 لاکھ روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروبار سیل کیے جا سکیں گے، ذرائع کے مطابق فنانس بل میں جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف سخت اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔

جعلی انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ تجویز ہے جبکہ جعلی انوائس جاری کرنے والوں کی عوامی فہرست جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

فرضی انوائسز پر حاصل کردہ ٹیکس کریڈٹ خودکار طور پر منسوخ ہوگا، جعلی انوائسز کے خلاف آٹومیٹڈ ایکشن سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے اور ان پٹ اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر سرچارج کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ہوگاجعلی انوائسز کے معاملات میں خریدار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے60 دن میں ٹیکس کریڈٹ واپس نہ کرنے پر 20 فیصد اضافی جرمانے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔