یہ حکومت بےشعور ہے، عوام کو بھی جان بوجھ کر جاہل رکھنا چاہتی ہے، علامہ راجہ ناصر

یہ تمام نشانیاں ایک بیمار حکومت کی ہیں، علامہ راجہ ناصر


ویب ڈیسک June 14, 2026

سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ کبھی بھی ملک میں اخراجات کو کم کرنے اور آمدنی کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ اگر کسی گھر کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہو جائیں تو وہ گھر الٹی میٹلی قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتا ہے، پھر وہ گھر اپنے اثاثے بیچنے شروع کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آمدنی بھی اخراجات سے کم ہے اور کبھی اسکے اخراجات کو کم کرنے اور آمدنی کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس وقت پاکستان کی عوام غربت کی چکی میں پس رہی ہے۔ اور حکومت کہتی ہے روزانی 280 روپے کمانے والا غریب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ریاست ماں ہوتی ہے لیکن اب یہ ماں نہیں رہی یہ اپنے بچوں کا خون چوس رہی ہے۔ یوتھ میں اس وقت بے روز گاری 30 فیصد ہے لیکن اصل میں یہ معاملہ 60 فیصد ہے۔ جس ملک میں غربت بڑھ رہی ہو لوگ پڑھے لکھے نا خوں یہ کیسا ملک بن رہا ہے۔ یہ تمام نشانیاں ایک بیمار حکومت کی ہیں، یہ حکومت بے شعور ہے۔ ایسے لگتا حکومت جان بوجھ کر عوام کو جاہل رکھنا چاہتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کون سے شخصیت ہے جس نے 280 والے گھرانے کو غربت سے باہر دیکھا ہے، حکمران حقائق کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کو تیار نہیں ہے۔ اب ہر روز غریبوں میں اضافہ ہو رہا ہے غریب انسان اپنا علاج بھی نہیں کروا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں جائے تو پتا چلتا ہے 70 سال پہلے بھی جو پرائمری سکول تھا آج بھی وہ پرائمری ہی ہے۔ ہم نے پڑھے لکھے انسان کا معیار یہ رکھا ہے جو اپنا نام لکھ سکے، یہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں۔