سی ٹی او لاہور کا رکشہ ڈرائیورز کے لئے احسن اقدام

رکشہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس کے حصول کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک June 14, 2026

سی ٹی او لاہور نے رکشہ ڈرائیورز کیلئے احسن اقدام انجام دیتے ہوئے ہر اتوار کو خصوصی لائسنسنگ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیورز کیلئے خصوصی سہولیات کا آغاز کیا گیا ہے جس میں لائسنسنگ کے عمل کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جارہا ہے۔ رکشہ ڈرائیورز اب ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک مناواں لائسنسنگ سینٹر سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

رکشہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس کے حصول کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، محفوظ سفر کے فروغ کیلئے رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جائے گی۔ رکشہ ڈرائیورز کیلئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام، روڈ سیفٹی اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر تربیت دی جارہی ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ لائسنس یافتہ اور تربیت یافتہ ڈرائیور ہی محفوظ ٹریفک نظام کی ضمانت ہیں، ہمارا مقصد رکشہ ڈرائیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور حادثات کی روک تھام ہے۔

محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، سید عبدالرحیم شیرازی 
رکشہ ڈرائیور لرنر لائسنس کے بیالس یوم بعد لائسنس حاصل کرسکتے ہیں،