ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی


ویب ڈیسک June 14, 2026
(تصویر: اے ایف پی)

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں 171 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ عالیہ ریاض 18، عائشہ ظفر 12، گُل فروزہ 12، نطالیہ پرویز 7، ناشرہ سندھو 4، رامین شمیم 4، سائرہ جبین 2 جبکہ تسمیہ رباب اور کپتان فاطمہ ثنا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شری چرانی نے 3  اور شفالی ورما نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 36، رچا گھوش 34، شفالی ورما 6، بھارتی فُلمالی 1 اور جمائمہ روڈریگیز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔

دیپتی شرما 12 اور شریانکا پاٹِل 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور تسمیہ رباب 1، 1 وکٹ لے سکیں۔