ایرانی فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور فوج ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر علی عبداللہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کی مزاحمت نے عالمی معاملات میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور ملک ایک بااثر طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور فوجی جوان کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر ہیں۔
علی عبداللہی نے اپنے بیان میں ملک کے دفاعی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔