گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان میں نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلزپارٹی کی نشستیں 14 سے بھی زیادہ ہوتیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مسجد حسینیہ و دربار حسین امام بارگاہ کا دورہ کیا اور ازسر نو تعمیر مسجد کا افتتاح کیا۔
گورنر پنجاب نے علم کشائی بھی کی جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی بھی شامل تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے جیتی، اگر نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلز پارٹی کی 14 سے زیادہ نشستیں ہوتیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی تاخیر سے آنے والے نتائج پر لوگوں کے سوالات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر کے حالات پر دل کڑھتا ہے، حکومت کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مذاکرات سے معاملے کا بہتر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر ایک ہی کاز سے منسلک ہیں