امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا ورلڈ کپ فائنل میں اہم اجازت مل گئی!

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں بھی یہ امر انجام دے چکے ہیں


ویب ڈیسک June 15, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے اور ٹیم کے ساتھ جشن منانے کی اجازت مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم (نیو جرسی) میں شیڈول ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں فاتح ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر جشن منا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق فیفا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پریزنٹیشن پروٹوکول کو توڑنے اور براہِ راست فاتح کپتان کو ٹرافی دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔

امریکی صدر کو مبینہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فیفا چاہتا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئنز کو ٹرافی دیں۔

مزید برآں، ٹیم کے جشن مناتے وقت وہ پوڈیم پر موجود بھی رہ سکیں گے۔

واضح رہے اس سے پہلے وہ گزشتہ برس میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں فاتح چیلسی کو ٹرافی دے کر ان کے جشن میں شریک ہوئے تھے۔